افغانستان میں سیلاب سے 17 افراد ہلاک

کابل، اگست۔افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی زدمیں آنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبائی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو موسلادھاربارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے شنواری ضلع میں 13 اور ملحقہ علاقوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ متعدد دیہی باشندے لاپتہ ہیں۔ہلاکتوں کی اصل تعاد اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔افغانستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles