اداکار رنویر سنگھ نے بھاری رقم کے عوض فحش فوٹو شوٹ کروایا، پولیس
ممبئی ،جولائی۔بولی وڈ اداکاررنویر سنگھ نے برہنہ فوٹوشوٹ کے عوض بھاری رقم لی ہے۔حال ہی میں اداکار کی جانب سے کروائے گئے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد 26 جولائی کو ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او) نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔میڈٰیا کے مطابق این جی او کی درخواست پر ممبئی پولیس نے اسی روز ہی اداکار کے خلاف تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا۔پولیس نے بتایا کہ تفتیش سے معلوم ہوا ہے رنویر سنگھ نے بھاری رقم کے عوض کم عمر بچوں اور سماج پر پڑنے والے منفی اثرات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا ہے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکار رنویر سنگھ کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 292 اور 509 کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ (آئی ٹی) کے سیکشن 67 اے کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔مذکورہ دفعات اور فحش مواد کی اشاعت، اس کی ترسیل، نو عمر افراد میں فحش مواد کی فروخت اور خواتین کی تضحیک کرنے سے متعلق ہیں۔اداکار رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے، تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔دوسری جانب اداکار کی جانب سے تو تاحال اس فوٹو شوٹ کے بارے میں بات نہیں کی گئی تاہم جس فوٹو گرافر نے یہ شوٹ کیا اس کا بیان سامنے آگیا ہے۔فوٹو شوٹ کے باعث ملک میں ہونے والے تنازع سے متعلق اشیش کا کہنا تھا کہ ‘یہ سب بہتر ذوق اور اچھی نیت سے کیا گیا تھا لیکن ہمیشہ لوگوں کا ایک مخصوص طبقہ رہے گا جو اسے پسند نہیں کرے گا، کیا ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے لوگ یہ ہی نہیں چاہتے؟، کیا ہم سب اسی طرح پیدا نہیں ہوئے؟۔واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ ہفتے امریکی میگزین پیپر کے لیے برہنہ فوٹوشوٹ کروایا تھا، جس پر لوگوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔