راہل نے بھارت رتن عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، جولائی۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ڈاکٹر کلام نے اپنی سادگی اور علم سے سب کا دل جیت لیا تھا اور صدر کے طور پر اپنی عاجزی کے لیے بے حد مقبول رہے۔ایک فیس بک پیغام میں مسٹر گاندھی نے کہاکہ ہندستان کے سابق صدر بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ ایک عظیم سائنسدان اور بصیرت رکھنے والے ڈاکٹر کلام نے اپنی عاجزی اور ذہانت سے لاکھوں لوگوں کا دل جیتا۔

Related Articles