سونالی بیندرے کا 4 سال بعد اسپتال کا دورہ جہاں کینسر کا علاج کروایا تھا

ممبئی ،جولائی۔بولی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے ان ستاروں میں سے ایک ہیں جو کینسر جیسی موذی اور مہلک بیماری کو شکست دے کر واپس لوٹی ہیں۔ سونالی کو2018 میں میٹاسٹیٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ کا نیویارک میں علاج کرایا گیا تھا، تاہم اب اداکارہ کینسر سے پوری طرح صحتیاب ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں سونالی نے ایک بار پھر اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چار سال قبل کینسر کا علاج کروایا تھا۔ اداکارہ نے اسپتال کے اندر سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کی حالیہ اور پرانی تصاویر نظر آ رہی ہیں جب وہ زیر علاج تھیں۔سونالی نے اس تجربے کو’کڑوا‘ بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ کرسی، یہ منظر، وہی جگہ,4سال بعد۔ سراسر دہشت سے لے کر مستقل امید تک، بہت کچھ بدل گیا ہے، پھر بھی بہت کچھ وہی ہے۔ وہاں بیٹھ کر مریضوں کو اندر جاتے دیکھنا غیر حقیقی تھا، اور میں دیکھ سکتی تھی کہ میں بھی اسی طرح کے سفر سے گزری ہوں، کیموتھراپی سوٹ دیکھا، وہی ویٹنگ روم، بس چہرے مختلف تھے۔ میرا دل ہوا کہ مریضوں کو یہ بتاؤں کہ ایک امید ہے، اور میں دوسری طرف ہوں۔ آج مجھے دیکھو، میں دورے کے لیے اسپیکٹرم کے دوسری طرف ہوں۔ جیسا کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ ایک میٹھا اور تلخ جذباتی دن تھا۔ میں باہر آئی، اپنے بیٹے کی آنکھوں میں دیکھا اور ہر چیز کے لیے اس کائنات کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ سونالی بیندرے حال ہی میں ’ڈی آئی ڈی لٹل ماسٹر‘میں جج کے طور پر نظر آئی تھیں۔ دوسری طرف، سونالی نے اپنی او ٹی ٹی پہلی ویب سیریز’دی بروکن نیوز‘ کے ساتھ کی، جو 2018 کی مشہور برطانوی سیریز پریس کا ہندی ورڑن ہے۔

Related Articles