فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز عامر خان کیلئے تباہی بن جائے گی، کمال آر خان

ممبئی،جولائی۔بھات کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے بولی وڈ کے ’’مسٹر پرفیکشنسٹ‘‘ عامر خان کا فلمی کیریئر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمال آر خان نے لکھا کہ مجھے روزانہ فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کے بارے میں منفی تبصرے مل رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میرا ماننا ہے کہ عامر خان کو یہ فلم ریلیز نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ یہ ان کے لیے بڑی تباہی بن جائے گی اور اداکار کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔عامر خان، کرینہ کپور، ناگا چیتنیا، مونا سنگھ اور مانو وی جے کی اداکاری میں بننے والی ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ رواں سال 22 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔’’لال سنگھ چڈھا‘‘ 1994 کی کلاسک ’’فارسٹ گمپ‘‘ کا ریمیک ہے جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم کی ہدایات ادویت چندن نے دی ہیں جب کہ اسے عامر خان، کرن راؤ اور ویاکام 18 موشن پکچرز کے تعاون سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔اداکار نے انٹرویو میں ’’فارسٹ گمپ‘‘ کا ریمیک بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ فارسٹ گمپ کو بطور اسکرپٹ پسند کیا ہے، یہ اس کردار کے بارے میں ایک شاندار کہانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی کی تصدیق کرنے والی کہانی یہ ایک اچھی فلم ہے، یہ پورے خاندان کے لیے ایک فلم ہے۔

Related Articles