اپنے شوہر سورج تھاپر کیلئے مانی گئی منت پوری کرنے کیلئے دیپتی دھیانی نے بال کٹوا دئیے
دہلی،جون۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپتی دھیانی نے اپنے بال منت کے طور پر منڈوانے کا وعدہ کیا تھا جب کہ سورج تھاپر پچھلے سال آئی سی یو میں تھے۔ میدیا انڈیا ٹو دے کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ دیپتی دھیانی نے حال میں اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شئیرکی جس میں انہوں نے اپنی بال سر سے منڈوا دیئے ہوئے ہیں۔دیپتی دھیانی کے شوہر سورج تھاپر گزشتہ سال کرونا وائرس کی زد میں آئی سی یو میں تھے جب انہوں نے منت مانی تھی کہ سورج تھاپر جب آئی سی یو سے باہر آئیں گے تو وہ اپنے بال اتروا سے گی۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر گنجے ہونے کی کچھ تصاویر شئیر کی ہیں اور لکھا "تیرے نام”واضح رہے کہ سورج تھاپر نے اسی سلسلے میں بات کرتے ہو شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ سورج نے عہد پر اپنے پہلے ردعمل کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ سورج نے بتایا، "میں ابھی لیلاوتی سے گھر واپس آیا تھا جب اس نے مجھے اپنے عہد کے بارے میں بتایا۔ میں حیران رہ گیا اور اس سے بار بار سوال کیا کہ کیا اسے پورا سر منڈوانا پڑے گا، اس کے لیے، مجھے اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ایک ترجیح تھی۔ اس نے کہا کہ میری زندگی اس کے لیے اس کے بالوں سے زیادہ اہم ہے۔یاد رہے کہ سورج تھاپر فی الحال زی ٹی وی کے شو میں نظر آ رہے ہیں۔