دیپیکا پڈوکون شوہر کے ساتھ چھٹیاں کہاں گزارنا چاہتی ہیں؟

فرانس،مئی۔ بالی ووڈ کوئین ڈیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ ہر سال اپنے شوہر کے ہمراہ سال میں دو مرتبہ چھٹیاں گزارنے جاتی ہیں۔اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کی مشہور ترین اداکارہ ڈیپیکا ان دنوں فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔فیسٹیول کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ وہ اور رنویر سنگھ ہر سال دو بار چھٹیوں پر کہیں نہ کہیں جاتے ہیں، تاہم کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بننے کا بعد انہوں نے رنویر سیکہا ہے کہ انہیں ہر سال اس شہر کا دورہ کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ’ ’ہم کوشش کرتے ہیں کہ جون جولائی اور سال کے آخر میں وقت نکال کر چھٹیوں پر جائیں۔ اس تجربے کے بعد میں نیرنویرسے کہا کہ ہمارے پاس کہیں اور جانے یا کہیں اور رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ہم ہر سال یہاں دو ہفتوں کے لیے آئیں گے اور ساری فلمیں دیکھیں گے۔ ہمیں فلمیں دیکھنا پسند ہے، آپ اس سے زیادہ کیا مانگ سکتے ہیں؟‘‘واضح رہے کہ دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام پر کانز فیسٹیول کے تیسرے دن کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لال لوئس ووٹن کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، رنویر نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بس! میں فلائٹ سے آ رہا ہوں‘ اور اس کے کچھ ہی دیر بعد انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر شہر سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے کانز کے لیے روانہ ہونے پر کہا تھا کہ ’’اس بار میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کی ذمہ داری لوں گی، وہ میری طرف سے کارپٹ پر چل سکتے ہیں، ایسا کرنے پر ان کا خیرمقدم کیا جائے گا‘‘۔انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا رنویر یہاں اچھا وقت گزار رہے ہیں، تو اداکارہ کا جواب تھا ’’ہاں، بہت زیادہ‘‘۔یاد رہے کہ دیپیکا جلد شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، جبکہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جان ابراہم بھی جلوہ گر ہوں گے۔علاوہ ازیں دیپیکا کئی سالوں کے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ہریتک روشن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی جو اگلے سال ستمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

Related Articles