بچپن میں مجھے 5سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیااداکارہ کنگنا رناوت کا انکشاف
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں ایک لڑکا 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بناتا رہا۔اپنے شو ‘لاک اپ میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ 6یا 7 سال کی تھیں تو انہیں خاندان کا ایک لڑکانامناسب طریقے سے تقریبا 4 سے 5سال تک چھوتا رہا،لیکن تب انہیں ان سب چیزوں کا کچھ پتا نہیں تھا۔کنگنارناوت کا کہناتھا کہ یہ واقعہ صرف میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ کئی بچوں کے ساتھ پیش آچکا ہے۔ ہم میں سے بھی کئی لوگ اس نامناسب صورت حال سے گزرے ہوں گے، لیکن عوامی سطح پر گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہیں۔خاندان والے چاہے جتنی مرضی کوشش کرلیں لیکن تمام بچے اس صورتحال سے گزرتیہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے باوجودلوگ آپ کو ہی مجرم سمجھتے ہیں،جو کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے۔