شلپا شیٹھی نے بھارتی پولیس میں شمولیت اختیار کرلی؟

ممبئی،اپریل۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اسٹریمنگ سروس ’او ٹی ٹی‘ پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، وہ ایک سیریز میں بحیثیت بھارتی پولیس اہلکار اپنے جلوے بکھیریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم او ٹی ٹی پر ایک سیریز تیار کی جارہی ہے جس میں انڈین پولیس فورس کی کہانی پیش کی جائے گی، اس سیریز میں شلپا سمیت سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار نبھائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیریز کا ایکشن سے بھرپور پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا جس میں اداکارہ اسلحہ تھامے کھڑی ہیں اور پیچھے گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں، پوسٹر میں شلپا کو پولیس کی جرسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس سیریز میں بھارتی پولیس کے کردار کو فکشن کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ میرے لیے بہت خاص ہے جس پر میں نے سالوں سے محبت کی اور ایمازون پرائم ویڈیو کے اشتراک سے اس سیریز کو عوام کے سامنے پیش کریں گے، مجھے امید ہے سیریز کامیابی کے منازل طے کرے گی۔

Related Articles