رنیبر، عالیہ کی شادی ہوگئی ہے: نیتو کپور کا انکشاف

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کے بیٹے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی ہوگئی ہے۔بالی ووڈ کی سب سے بڑی شادی میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے، تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ان دنوں سب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بارے میں سب سے معمولی اپڈیٹ کی تلاش میں ہیں۔عالیہ کے چچا رابن بھٹ نے حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ جوڑا 14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔اگرچہ رنبیر اور عالیہ نے ابھی تک شادی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے لیکن جب نیتو کپور سے ان کے بیٹے کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا دلچسپ جواب تھا۔میڈیا کے مطابق نیتو کپور کو حال ہی میں اپنے آنے والے ریئلیٹی شو ‘ڈانس دیوانے جونیئرز’ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ان سے ان کے بیٹے رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا۔ پاپرازی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، ایک فوٹوگرافر نیتو سے پوچھتا ہے کہ ’نیتو جی! تاریخ تو بتا دیجیے،‘ جس پر نیتو پوچھتی ہیں کہ ’کس کی تاریخ بتاؤں؟‘فوٹوگرافر نے جواب دیا کہ ’رنبیر کپور کی شادی کی تاریخ‘، تھوڑی دیر بعد، ایک اور فوٹوگرافر نے نیتو سے پوچھا، ’کوئی 14 اپریل بول رہا ہے کوئی 15 اپریل، آپ ہی بتا دو کہ اصل تاریخ کیا ہے؟‘ اس سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے نیتو کہتی ہیں کہ ’میں تو بول رہی ہوں کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی ہوچکی ہے۔‘

 

Related Articles