میری موت کی جعلی خبریں دیکھ کر ماں کو دل کا دورہ پڑسکتا ہے، فردین خان
ممبئی ،مارچ۔بولی وڈ اداکار فردین خان کو آن کی موت کی جعلی خبروں نے پریشان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں فردین خان نے کہا کہ آن کی موت کی جعلی خبروں نے انہیں پریشان کردیا ہے، اگر یہی خبریں میری ماں دیکھ لے تو انہیں دل کا دورہ پڑجائے۔48 سالہ فردین خان آخری بار 2010ء میں فلم ‘دلہا مل گیآ میں سشمیتا سین کے ساتھ نظر آئے تھے، وہ اب ہارر ڈرامہ فلم ‘ویسفوٹ’ کے ذریعے انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ دو مواقع پرجعلی خبروں میں مجھے مار ہی دیا گیا، ایک بار اطلاع آئی کہ میری موت ایک کار حادثے میں ہوئی ہے۔فردین خان نے کہا کہ میں اس خبر پر پریشان ہوگیا کہ میرے گھر والوں یا دوستوں تک یہ افواہ پہنچ گئی اور انہوں نے اسے سچ سمجھ لیا تو کیا ہوگا؟۔ انہوں نے کہا کہ مجھے زیادہ فکر میری ماں کی تھی کہ اگر میری ماں نے یہ خبر سنی یا دیکھی تو مجھے لگتا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑجائے گا۔فردین خان نے کہا کہ اگر یہی خبر میری بیوی یا کسی اور کو معلوم ہوتی تو؟ اس طرح کی غیر ذمے داری مجھ پریشان کردیتی ہے، ایسی ایک حالت میں رامپال نے سب سے پہلے مسیج کرکے پوچھا ‘کیا تم ٹھیک ہو؟’۔اداکار نے فلم نگری میں اپنی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ آن کے حوالے سے لوگوں کے پیغامات کافی پرجوش ہیں، جو میری واپسی کے منتظر ہیں۔