کریتی سینن نے اکشے کمار کو حیران کردیا

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نیجب ساتھی اداکار اکشے کمار کی تمام فلموں میں سے اپنی پسندیدہ فلم کے بارے میں بتایا تو اکشے کمار بھی حیران رہ گئے۔کریتی سینن جو کہ آج کل نئی فلم ’بچن پانڈے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، حال میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اکشے کی ان فلموں کے بارے میں بات کی جو کہ اْنہیں پسند ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ’اْنہیں اکشے کمار کی بہت سی فلمیں اچھی لگیں جن میں نمستے لندن، گڈ نیوز اور مشن منگل شامل ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے اکشے کمار کی فلم (افلاطون) سب سے زیادہ اچھی لگی‘۔یہ سن کر اکشے کمار نے عجیب سی شکل بنائی، جو کہ انٹرویو کے دوران کریتی سینن کے ہمراہ موجود تھے۔اکشے کمار کی شکل دیکھ کر کریتی سینن نے پوچھا کہ’آپ ایسے کیوں گھور رہے ہیں‘۔جس پر اکشے نے صرف ایک لفظ میں جواب دیا کہ’فلاپ‘۔یہ سن کر کریتی سینن نے مزید کہا کہ’اْنہیں فلم پھر بھی اچھی لگی اور اکشے سے پوچھا کہ کیا اْنہیں خود اس فلم کو دیکھ کر اچھا لگا‘۔تو اکشے کمار نے کہا کہ’ ہاں، فلم کے گانے اچھے تھے‘۔جواباََ کریتی سینن نے اپنی بات کو دہرایا کہ’ اْنہیں یہ فلم پسند آئی‘۔یاد رہے کہ فلم ’افلاطون‘ میں اداکار اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر اور انوپم کھیر بھی جلوہ گر ہوئے تھے، جبکہ اکشے کمار نے فلم میں ڈبل رول ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ فلم ’بچن پانڈے‘ میں کریتی سینن، اکشے کمار کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اس فلم میں اکشے کمار ایک گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کہ اداکار بننے کی خواہش رکھتا ہے۔ کریتی سینن فلم میں ایک صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی، اس کے علاوہ فلم میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور ارشد وارثی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles