ویسے گلا تو چھ انگلی والوں کا بھی سوکھ رہا ہے، کنگنا رناوت

ممبئی ،مارچ۔بولی وڈ کی ’پنگا‘ گرل کنگنا رناوت کے تیکھے بیانات نہ صرف بولی وڈ انڈسٹری بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہلچل مچا دیتے ہیں۔ اس بار بھی ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس میں انہوں نے اپنے ’ایکس بوائے فرینڈ‘ ریتک روشن پر تنقید کی ہے۔میڈیا کے مطابق یہ کلپ رئیلٹی شو ’لاک اپ‘ کے پریمیئر ایپی سوڈ کا ہے جس کی میزبانی کنگنا کر رہی ہیں۔اس ویڈیو کلپ میں کنگنا اس شو کا تعارف کراتے ہوئے بتاتی ہیں کہ لوگ کیسے اس شو سے خائف ہیں اور وہ کیسے سب کو بے نقاب کریں گی۔ کنگنا کہتی ہیں کہ’جن لوگوں نے مجھ سے پانچ سال سے بات نہیں کی تھی ان کے فون آرہے ہیں، تحفے بھیج رہے ہیں کہ بھائی کنگنا سے بنا کے رکھو۔ کہیں اندر جا کے ہماری پول نہ کھول دے۔وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’لوگ پانچ انگلیاں ملا کے ہاتھ جوڑ رہے ہیں۔ ویسے گلا تو چھ انگلی والوں کا بھی سوکھ رہا ہے۔یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ بولی وڈ اسٹارریتک روشن کے ہاتھ کی چھ انگلیاں ہیں، اسی لیے کئی سوشل میڈیا صارفین کا یہ خیال ہے کہ کنگنا نے دراصل ریتک پر تنقید کی ہے۔کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا تھا کہ ریتک روشن ان کے’ایکس بوائے فرینڈ‘ہیں جس کے بعد دونوں ستاروں میں لفظی جنگ کا آغاز ہوا تھا۔ یہ لفظی جنگ اس وقت قانونی جنگ میں بدل گئی تھی جب 2016 میں ریتک نے الزام عائد کیا تھا کہ کوئی انہیں ایک فیک (جعلی) ای میل آئی ڈی سے پیغامات بھیج رہا ہے۔انہوں نے کنگنا پر سینکڑوں ای میلز بھیج کر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جس کی کنگنا نے تردید کی تھی۔ایک صارف نے لکھا کہ ’سب سے زہریلے ایکس کا ایوارڈ جاتا ہے پدم شری کنگنا رناوت کو۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کنگنا نے اب تک کی سب سے بڑی چال یہ چلی تھی کہ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ریتک روشن ان کے پیچھے تھے۔

Related Articles