اداکارہ سنی لیون کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے سوشل میڈیا اکآنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے ان کے مداح پسند کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ دنوں ٹریفک سے تنگ آ کر کام پر جلدی پہنچنے کے لیے ایک نیا راستہ نکالا جس کی انھوں نے ویڈیو بنا کر انسٹاگرام اکائونٹ پر اپلوڈ کی .کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ’’زندگی بہت چھوٹی ہے اسے ٹریفک میں پھنسے رہنے کے بجائے جگاڑ لگایا جائے‘‘۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایک رولر سکوٹی پر سوار ہے اور اس پر ہی کام پر جا رہی ہے۔ان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یاد رہے کہ اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہے ان کا اصل نام کلجیت کور ہے لیکن فلمی نام سنی لیون ہے انھوں نے اپنے کر ئیر کا آ غاز 2005ء میں ایم ٹی وی سے بطور آر جے کے شروع کیا تھا۔اگر کام کی بات کی جائے تو اداکارہ ان دنوں ویب سیریز آنامیکا میکس پلس پر ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ راہول دیو اور سمیر سونی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles