سوکیش چندر نے سارہ، جھانوی اور بھومی پنڈیکر کو قیمتی تحائف دیئے
ممبئی ،فروری۔بھارت کی تہاڑ جیل سے 200 کروڑ کی خورد برد کرنے والے عظیم ٹھگ سوکیش چندر شیکھر ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ بولی وڈ اداکاراؤں کو متاثر کرنے کے لیے ملزم نے بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا۔ ای ڈی کی گرفتاری کے بعد آئے روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ جیکلین فرنانڈس پر سوکیش نے10 کروڑ سے زیادہ خرچ کیے تھے۔رنگین مزاج سوکیش نے نہ صرف جیکلین بلکہ نورا فتیحی،سارہ علی خان، جھانوی کپور اور بھومی پیڈنیکرجیسی کئی اداکاراؤں کو بھی مہنگے تحائف دیے تھے۔ای ڈی کی سپلیمنٹری چارج شیٹ کے مطابق سوکیش کو سارہ علی خان بہت پسند تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں کئی مرتبہ مختلف تحائف بھیج چکے تھے۔ 2021 میں، سوکیش کی توجہ صرف سارہ علی خان پر تھی۔ وہ سارہ کو کئی بار میسج کر چکا تھا۔ اس نے سارہ کو دوستی بڑھانے کے لیے چاکلیٹ اور بہت سے تحائف بھی بھیجے۔ سوکیش نے سارہ کو ایک Franck Muller گھڑی بھی بھیجی تاکہ وہ ان کے ساتھ دوستی کر سکیں۔جبکہ سارا نے ای ڈی کو بتایا ہے کہ سوکیش سے انہوں نے چاکلیٹس تو لی تھی لیکن انہوں نے دیگر سبھی گفٹس کے لئے انکار کردیا تھا۔ سوکیش نے ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو بھی نشانہ بنایا۔ سوکیش کی بیوی لینا ماریا پال نے جھانوی کپور کو مہنگے تحائف بھیجے تھے۔ لینا نے جھانوی کو سیلون کی مالک ظاہر کرتے ہوئے تحائف بھیجے تھے۔ جھانوی کو 19 جولائی 2021 کو بنگلور میں ایک سیلون کھولنے پر مدعو کیا گیا تھا اور بدلے میں جھانوی کے اکاؤنٹ میں 18.94لاکھ ٹرانسفر کیے گئے تھے۔ ای ڈی کی پوچھ گچھ کے دوران جھانوی نے بتایا کہ اس دوران لینا کی ماں نے انہیں کرسچن ڈییور کا ایک ٹوٹ بیگ تحفے میں دیا تھا۔ذرائع کے مطابق سوکیش نے بھومی سے کئی بار پنک کے ذریعے رابطہ کیا۔ انہوں نے بھومی کو کار تحفے میں دینے کی بات بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھومی کو کئی بڑے پروجیکٹوں میں اپنے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں۔