رہتیک روشن نے اپنا ’نایاب‘ خون عطیہ کردیا

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ اسٹار رہتیک روشن نے اپنے ’نایاب‘ خون کا عطیہ دے کر ناصرف مداحوں کے دل جیت لیے بلکہ اپنے والد کو بھی فخر کرنے پر مجبور کردیا۔رہیتک روشن کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جوکہ نایاب بلڈ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے خون کا گروپ بی نیگیٹو ہے۔اْنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنے خون کا عطیہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اْنہیں بتایا گیا تھا کہ اْن کا بلڈ گروپ بی- نیگیٹو ایک نایاب بلڈ گروپ ہے اور اکثر ہی اسپتالوں میں اس کی کمی رہتی ہے‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’اس لیے اْنہوں نے غیر معمولی بلڈ بینکوں کا ایک معمولی سا حصہ بننے کا عہد کیا‘۔رہیتک نے اپنی پوسٹ میں اسپتال اور وہاں کے ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور متاثر کن دیکھ بھال کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔رہیتک روشن نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’ کیا آپ جانتے ہیں کہ خون کا عطیہ کرنا خون دینیوالے کے لیے بھی صحت بخش ہے‘۔اداکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے اور تعریفیں کی جارہی ہیں۔

Related Articles