اتر پردیش میں 50 ہزار سے زائد کورونا مثبت کیسز

لکھنو: اترپردیش کے وزارت صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر 92,526 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں کورونا کے 4600 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ریکارڈ 59 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 145,722 ہزار افراد میں کورونا مثبت پایا گیا، جبکہ 2335 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تفصیلات
لکھنؤ میں 15968،کانپور نگر میں 9701،نوئیڈا میں 6316،غازی آباد میں 6329،وارانسی میں 5353،میرٹھ میں 2873،جونپور میں 2933،مراد آباد میں 2846،
آگرہ میں 2281،علی گڑھ میں 2411،رام پور میں 1786،بارہ بنکی میں 1977،سہارنپور میں 2007،بستی میں 1815،شامل ہیں ۔
صوبے میں اب تک 92,526 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
ان میں لکھنؤ سے 8607،نوئیڈا سے 5433،غازی آباد سے 5170،کانپور سے 5241،میرٹھ سے 2160،آگرہ سے 1782،گورکھپور سے 2526،مراد آباد سے 2029،جونپور سے 2273 شامل ہیں ۔اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔کورونا وائرس سے اب تک 2335 موت ہوئی۔
کانپور شہر میں 291،لکھنؤ میں 186،میرٹھ میں 121وارانسی میں 116،آگرہ میں 102،پریاگ راج میں 93،گورکھپور میں 80،مراد آباد میں 71،اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔ایکٹیو کیسز 50,426 ہیں۔لکھنؤ میں 7188،کانپور میں 4187،وارانسی میں 2355،پریاگ راج میں 2291،
بریلی میں 1901،اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔اتر پردیش کے پانچ اضلاع لکھنؤ، کانپور، گورکھپور، مہاراج گنج اور دیوریا میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ اور پانچ اضلاع ہاتھرس باغپت محبوبہ کاسگنج اور بلند شہر میں سب سے کم مثبت کیس ہیں۔

Related Articles