عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی افواہیں
جگہ اور ممکنہ مہینہ بھی بتا دیا گیا لیکن بھٹ خاندان نے ساری کہانی ہی الٹ دی
ممبئی ،فروری۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جوڑا رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تیاریاں کی جاری ہیں اور خیال کیا جارہا ہے کہ جوڑا راجستھان کے علاقے رنتھمبور میں شادی کریں گے تاہم دوسری جانب یہ بھی خبریں ہیں کہ بھٹ خاندان نیعالیہ اور رنبیر کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔خیال رہے اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ چند سالوں سے ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں تاہم میڈیا کے پوچھنے پر ہر بار عالیہ شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیتی ہیں۔