کنگنا رناوت ٹیلی ویڑن شو کی میزبان بننے جارہی ہیں؟

ممبئی،فروری۔ نامور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیلی ویڑن پر پہلی مرتبہ ایک شو کی میزبان بننے جارہی ہیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا نے ایک پوسٹ تحریر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے کیریئر کے پہلے شو کی میزبان بننے جارہی ہیں اور یہ پروجیکٹ لیڈی باس ایکتا کپور کے ساتھ ہے۔ کنگنا نے اپنے اس شو کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی جبکہ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری سے پوسٹ کو بھی ڈیلیٹ کردیا۔ واضح رہے کہ ایکتا کپور نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ اب تک کا سب سے خطرناک ریالٹی شو لے کر آرہی ہیں، یہ بہت ہی دلچسپ ہونے والا ہے۔

 

Related Articles

Check Also

Close