عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اْنہوں نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں وہ کْھلی فضاء میں کھڑے آسمان کی جانب خوشی سے دیکھتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔اْنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ دیکھو چاند آیا، چاند نظر آیا‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ گنگو بھی آرہی ہیں 25 فروری کو‘۔اس فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکار اجے دیوگن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی یہ فلم پہلے جولائی 2021 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن عالمی وباء￿ کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔تاہم، اب اس فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Related Articles