امریکی گلوکارہ کے چہرے پر سانپ نے ڈس لیا

نیویارک،دسمبر۔کبھی کبھی شہرت کمانے کے شوق میں انسان کو خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑتا جاتا ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ امریکی گلوکارہ کے ساتھ پیش آیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سانپ خاتون کے چہرے پر ڈس رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون امریکی گلوکارہ ہیں جو سانپ کے ساتھ شوٹنگ کرارہی تھیں کہ اس دوران سانپ نے ان کے چہرے پر ڈس لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ سانپ نے گلوکارہ کی ٹھوڑی پر کاٹا جس سے وہ گھبرا گئیں اور سانپ کو اٹھا کر پھینک دیا۔واقعے سے متعلق گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بتایا کہ خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلا نہیں تھا اس لیے ان کی جان بچ گئی لہٰذا وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گی۔

Related Articles