بدایوں:300سے زیادہ سیٹوں پر جیت درج کرے گی بی جے پی:موریہ
بدایوں:دسمبر۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے دعوی کیا کہ سال 2022کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سال 2017 سے بھی زیادہ سیٹیں جیت کر مکمل اکثریت کی حکومت بنائے گی۔جن وشواس یاترا سے خطاب کرتے ہوئے موریہ نے پیر کو کہا کہ یوگی اور مودی حکومت نے مفاد عامہ میں کام کر کے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ اسی بھروسے پر بی جے پی نہ صرف 60فیصدی سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی بلکہ کم سے کم 300سیٹوں پر جیت درج کر کے اکثریت کی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ بدایوں میں گذشتہ انتخابات میں پارٹی کوچھ میں سے پانچ سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی۔ مگر اس بار انہیں پوری توقع ہے کہ بی جے پی کا بدایوں میں سکسر لگے گا۔کورونا کے بڑھتے خطرات پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک نے کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کیا تھا اور تیسرلہر سے بھی نپٹنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے ریلیوں میں آنے والے افراد سے ماسک پہننے کی اپیل کی۔