صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جون ایلیا کی 89ویں سالگرہ منائی گئی

کراچی،دسمبر۔اردو ادب کے معروف شاعر جون ایلیا کا 89واں یوم پیدائش گزشتہ روز منایا گیا۔جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغر تھا، وہ 14 دسمبر 1931 کو اتر پردیش کے علاقے امروہہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد علامہ شفیق حسن ایلیا اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے جبکہ اردو کے نامور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی ان کے بڑے بھائی تھے۔ جون ایلیا نے پہلا شعر صرف آٹھ سال کی عمر میں کہا اور پھر عمر بھر سخن وری کرتے رہے۔وہ برصغیر میں نمایاں حیثیت رکھنے والے پاکستانی شاعر، فلسفی، سوانح نگار اور عالم تھے، جنہیں انوکھے انداز تحریر کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔انھیں فلسفہ تاریخ ،منطق اور یورپی ادب پر وسیع دسترس حاصل تھی۔ جون ایلیا نے معروف کالم نگار و افسانہ نگار زاہدہ حنا سے شادی کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی۔جون ایلیا کے شعری مجموعے شاید، یعنی، لیکن، گمان اور گویا کے نام سے شائع ہوئے ہیں، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 2000 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔جون ایلیا 8 نومبر 2002کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے، انہیں کراچی میں واقع سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
مسٹر بین کے پاس حقیقی زندگی میں کون کونسی گاڑیاں ہیں؟:لندن،دسمبر۔فلمی کردار ’مسٹر بین‘ سے شہرت پانے والے برطانوی اداکار روون ایٹکنسن کے پاس حقیقی زندگی میں گاڑیوں کی عمدہ کلیکشن موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی انگلش کے اسٹار کے پاس موجود کاروں کی کل مالیت مجموعی طور پر ایک کروڑ پاؤنڈز سے زیادہ ہے۔ ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کاریں رکھنے کے شوقین ہیں اور ان کے پاس کلاسک، سپر اور ہائپر کاروں کا مجموعہ ہے۔اس مجموعے میں ایسٹن مارٹن وی 8 وینٹیج (1977)، ایسٹن مارٹن وی8 زگاٹو (1986) اور میک لارن ایف ون (1997) موجود ہے۔ حال ہی میں روون ایٹکنسن نے آٹو موبائل کمپنی پورشے کی گاڑی خریدی اور اس کے بارے میں مسٹر بین کہتے ہیں کہ اس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے۔

Related Articles