ملائم سےراجا بھیا کی ملاقات

لکھنؤ:نومبر۔اترپردیش میں آنے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے لئے کوشاں سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کے والد اور پارتی فاونڈر ملائم سنگھ یادو سے جمعرات کو جنستا دل کے صدر رگھوراج پرتپا سنگھ عرف راجا بھیا سے ملاقات کی۔سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ کے یہاں واقع رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات کے بعد راجا بھیا نے بتایا کہ وہ نیتا جی کو یوم پیدائش کی مبارب باد دینے کے لئے آئے تھے۔ اس ملاقات کے کئی سیاسی معنی نکالے جارہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ 22نومبر کو ملائم سنگھ یادو کا 83ویں یوم پیدائش تھی۔ اس موقع پر ایس پی سمیت تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے انہیں یوم پیدائش کی مبارک باد دی تھی۔راجا بھیا نے کہا کہ 22نومبر کو نیتا جی کی یوم پیدائش کے موقع پر وہ باہر تھے۔ آج لکھنؤ آنے پر انہوں نے سب سے پہلے نیتا جی سے مل کر آشیرواد لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اکثر نیتا جی سے ملتے تھے۔ لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے ملاقات کا وقفہ زیادہ ہوگیا۔ ایس پی سے جن ستا دل کے اتحاد کے بارے میں تبادلہ خیال کے سلسلے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ رسمی ملاقات تھی اس کے سیاسی معنے نہ نکالے جائیں۔

 

Related Articles