بھارتی لیجنڈری لوک گلوکارہ گرمیت باوا چل بسیں

ممبئی،نومبر۔بھارت کی لیجنڈری لوک گلوکارہ گرمیت باوا طویل علالت کے بعد 77 برس کی عمر میں دْنیا سے کوچ کر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ گرمیت باوا نے آج صبح امرتسر کے مقامی اسپتال میں آخری سانس لی۔گزشتہ رات گرمیت کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں امرتسر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔گرمیت باوا ان گلوکاروں میں سے ایک تھیں جنہیں ’جْگنی‘ گانے کے لیے جانا جاتا تھا۔ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے فوراً بعد ہی اْنہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بالی ووڈ فلمساز امتیاز علی نے انسٹاگرام پر گرمیت باوا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔امتیاز علی نے ’جْگنی‘ گاتے ہوئے گرمیت باوا کا ایک پْرانا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پنجاب کی لازوال جْگنی، لیجنڈری گرمیت باوا، ہمیں چھوڑ کر چلیں گئیں۔‘

 

Related Articles