اسٹار پلس کے ‘اپسرا’ میں اپسراؤں کی ملکہ بنیں گی اویکا گور
ممبئی، ٹیلی ویژن اداکارہاویکا گور اسٹار پلس کے نئے مافوق الفطرت سلسلہ وار ڈرامے ‘اپسرا’ میں اپسراؤں کی ملکہ کے روپ میں نظر آئیں گی
سمندر منتھن سے متاثر اس داستان میں طاقت، محبت، راز اور جذبات کا انوکھا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔
مکتا دھونڈ کے اس ڈرامے کی کہانی سنیہری کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار سمیکشا جیسوال ادا کر رہی ہیں۔ امرت کی حفاظت اور اپنے پیاروں کو بچانے کے لیے سنیہری بری طاقتوں کا مقابلہ کرتی ہے۔ ڈرامے میں پارس کلناوت، انوشکا مرچندے اور ادا خان بھی اہم کرداروں میں ہیں۔اپنے کردار کے بارے میں اویکا نے کہا کہ ان کے لیے کہانی اور کردار ہمیشہ ترجیح رہے ہیں۔ اس کردار کی کئی پرتوں نے انہیں اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کے مطابق، اس کردار میں طاقت اور اثر و رسوخ کے ساتھ کمزوریاں بھی ہیں۔ اس میں انہیں رومان، ایکشن، جذباتی مناظر اور رقص کے ذریعے اپنی اداکاری کی صلاحیت دکھانے کا موقع ملا ہے۔اویکا نے بتایا کہ ڈرامے کے لیے خاص لباس، زیورات اور آرائش کے ذریعے نیا روپ اختیار کرنا ان کے لیے ایک خاص تجربہ رہا۔ انہوں نے ڈرامے کی شاندار دنیا تخلیق کرنے کے لیے مکتا دھونڈ اور وکرم گھئی کی تعریف کی۔ ادا خان کے ساتھ کام کرنے کو بھی انہوں نے یادگار قرار دیا۔ٹیلی ویژن پر واپسی کے بارے میں اویکا نے کہا کہ ایک فنکار کی حیثیت سے انہوں نے ٹیلی ویژن سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ یہیں انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور آگے بڑھنے کے مواقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی فنکار چاہے کتنی ہی ترقی کر لے یا مختلف ذرائع ابلاغ میں کام کرے، اسے اپنی جڑوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔’اپسرا’ کی نشریات 21 اکتوبر سے رات 10:30 بجے اسٹار پلس اور جیو ہاٹ اسٹار پر ہوں گی۔




