کرشمہ کپور سے دوستی پر روینہ ٹنڈن کھل کر بول پڑیں

ممبئی ،فروری۔ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ ان کی نائنٹیز کی اپنی ہم عصر اداکاراؤں سے اب بھی دوستی برقرار ہے۔ایک انٹرویو میں روینہ نے کہا کہ وہ اب بھی پرانی اداکاراؤں سے ملتی ہیں اور ایک دوسرے کے انسٹاگرام پر ریلز بھی بناتی ہیں. جب ان سے کرشمہ کپور سے دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری سماجی ایونٹس میں ملاقات ہو جاتی ہے لیکن میرے خیال میں کرشمہ کا اپنا فرینڈز سرکل ہے۔کافی ود کرن کی ایک قسط میں فرح خان نے انکشاف کیا تھا کہ 1994 کی فلم آتش کے سیٹ پر دونوں اداکاراؤں کے درمیان "انتہائی بچگانہ” جھگڑا ہوا تھا، اس فلم کے گانے فرح نے کوریوگراف کیے تھے۔ فرح نے کہا "وہ ایک دوسرے کو اپنی وِگ سے مار رہی تھیں، ایک مار رہی تھی جب کہ دوسری اپنی ایڑی سے دوسری کا پاؤں کچل رہی تھی، تھے، یہ بالکل بچگانہ تھا۔ مجھے یقین ہے کہ اب وہ اس پر ہنسیں گی۔”

Related Articles