شیوراج نے تمام ملازمین کا ڈی اے چار فیصد بڑھانے کا اعلان کیا
بھوپال، جنوری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے تمام ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) میں چار فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹرچوہان نے یہاں شجرکاری کے بعد میڈیا سے بات چیت میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اساتذہ کے ڈی اے میں چار فیصد اضافہ کا اعلان انہوں نے کل کیا تھا۔ اساتذہ نے شاندار کام کیا ہے۔ انہوں نے خود کے وسائل اور عوام کی شراکت سے ریاست کے ہر اسکول میں ایک اسمارٹ کلاس بنائی ہے۔ یہ ایک مثالی اور قابل تعریف کام ہے۔مسٹرچوہان نے کہا کہ اب ریاستی حکومت نے تمام ملازمین کے ڈی اے میں چار فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔