راکھی ساونت نے کورٹ میرج کرلی
ممبئی،جنوری۔بھارت کی معروف اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ای ٹائمز نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں اور اطلاع دی کہ راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ علی درانی سے شادی کرلی ہے۔حال ہی میں بگ باس مراٹھی کھیل کر آنے والی راکھی نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے روتے ہوئے مداحوں سے والدہ کی صحتیابی کی دعا کی تھی۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ان کی ماں کی حالت ٹھیک نہیں ہے، ان میں برین ٹیومر کے ساتھ کینسر کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ راکھی نے علی درانی سے کورٹ میرج کرلی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ راکھی کی علی سے یہ دوسری شادی ہے، اس حوالے سے دونوں فریقین نے اب تک لب کشائی نہیں کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی نے 2020 کے جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین رتیش سے پہلی شادی کی تھی جب کہ گزشتہ برس انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد سے ان کے تعلقات علی درانی کے ساتھ تھے۔