مودی اپنی والدہ کا حال معلوم کرنے اسپتال پہنچے
احمد آباد، دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز یہاں یو این مہتا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ریسرچ سنٹر پہنچے اور اپنی والدہ ہیرا با کی خیریت معلوم کی۔مسز ہیرا با کو ان کی طبیعت بگڑنے پر صبح اس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال کے بلیٹن کے مطابق وزیراعظم کی والدہ کی صحت مستحکم ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔محترمہ ہیرا با کی عمر 99 سال سے زیادہ ہے۔