سشانت کی وفات کے بعد بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، امیت سادھ
ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ اداکار امیت سادھ کی پچھلے دو سالوں میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن وہ کافی عرصے سے عوام کی نظروں سے اوجھل تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا استعمال کرنا بھی چھوڑ دیا تھا اور اپنی فلموں کی پروموشن تقاریب میں بھی کم ہی شرکت کی۔چیتن بھگت کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں امیت نے بتایا کہ وہ سشانت سنگھ کی وفات سے کس طرح متاثر ہوئے، یہاں تک کہ انہوں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں چِڑ گیا تھا، بڑی مشکل ہے یہ انڈسٹری، امیت کا کہنا تھا کہ سشانت کی موت میرے لئے بہت بڑی چیز تھی اور رہے گی، یہ واقعہ کبھی پرانا ہوگا ہی نہیں۔امیت سادھ نے کہا کہ میں نے سشانت کی وفات سے تین یا چار مہینے قبل ایک مشترکہ دوست سے رابطہ کرکے سشانت کا نمبر مانگا تھا۔