شروتی ہاسن نے ماں ساریکا کو ان کی سالگرہ پر خاص انداز میں مبارکباد دی
ممبئی، دسمبر۔ آج مشہوراداکارہ ساریکا کی سالگرہ ہے۔ اس خاص موقع پر ساریکا کی اداکارہ بیٹی شروتی ہاسن نے انہیں خصوصی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اپنی انسٹا اسٹوری پر ماں ساریکا کے جوان دنوں کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے شروتی ہاسن نے لکھا – ہیپی برتھ ڈے ممی! قابل ذکر ہے کہ شروتی ہاسن اداکار کمل ہاسن اور ان کی دوسری بیوی اداکارہ ساریکا کی بیٹی ہیں لیکن شروتی ہاسن کی پیدائش ساریکا کی شادی سے دو سال قبل 1986 میں ہوئی تھی۔ شروتی آج فلمی دنیا کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔ سال 2004 میں ساریکا اور کمل ہاسن کی طلاق ہوگئی اور دونوں الگ ہوگئے۔ اس کے بعد شروتی اپنی ماں ساریکا کے ساتھ رہتی ہیں۔ ساریکا اور شروتی کا ایک خاص رشتہ ہے۔ دونوں تفریحی صنعت کی مشہور ماں بیٹی جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ شروتی ہاسن بھی اپنی والدہ کی طرح معروف اداکارہ ہیں جب کہ ساریکا کی فلم یوتھیا گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ساریکا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔