جھانوی کپور نے خود اور بہن کے ایک ہی شخص کو ڈیٹ کرنے کی تردید کردی

ممبئی ،اکتوبر۔ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انھوں نے اور ان کی بہن خوشی نے الگ الگ وقت میں ایک ہی شحص کو ڈیٹ کیا۔اداکارہ جھانوی کپور سے جب پوچھا گیا کہ انھوں نے اپنے بارے میں اب تک سب سے عجیب وغریب کیا افواہ سنی ہے تو جواب میں جھانوی کا کہنا تھا کہ ایک افواہ کے مطابق انھوں نے اور ان کی بہن نے ایک ہی شخص کو ڈیٹ کیا ہے۔دراصل کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ایک زمانے میں جھانوی اپنے بچپن کے دوست اکشت راجن کو ڈیٹ کر رہی تھیں اور بعد میں ان کی بہن نے بھی اکشت کو ڈیٹ کیا تھا۔میڈیا کے مطابق جھانوی نے بتایا کہ اکشت ان کے بچپن کے دوست ہیں اور بہت قریب ہیں تاہم افواہیں پھیلنے لگیں کہ پہلے میں نے اکشت کو ڈیٹ کیا اور پھر ان کی بہن خوشی اکشت کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔جھانوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میں سے کسی نے اکشت کو ڈیٹ نہیں کیا کیونکہ اکشت ہمارا بچپن کا دوست ہے اور ہم تینوں بیسٹ فرینڈز ہیں۔

Related Articles