بنگلا دیش کا مشن کفایت شعاری
نورا فتیحی کو ملک میں داخلے سے روک دیا گیا
ڈھاکہ،اکتوبر۔معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کو بنگلا دیش میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی، نورا فتیحی کو بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کی ایک تقریب میں ایوارڈز دینے اور وہاں پرفارم کرنے کے لیے آنا تھا۔نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت ڈالر بچانے کے لیے رقاصہ نورا فتیحی کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، وزارت ثقافت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق عالمی حالات اور زر مبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے پیش نظر نورا فتیحی کو ڈھاکا آنے کی اجازت دینے سے منع کیا گیا ہے۔بنگلا دیشی وزارت ثقافت نے نوٹس میں ڈالرز میں ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر پر مرکزی بینک کی پابندیوں کا حوالہ بھی دیا ہے۔