میں امریتا سنگھ کا بہت زیادہ مقروض ہوں، سیف علی خان
ممبئی ،اگست۔بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کا ایک پرانا انٹرویو ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔سیف علی خان نے کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن سیزن 2‘میں اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے کرن جوہر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’میرے اور امریتا سنگھ کے درمیان طلاق کا سارہ اور ابراہیم پر کیا اثر پڑے گا، اس کا میں بالکل تصور نہیں کر سکتا۔اْنہوں نے کہا کہ میں صرف بچوں کے لیے دعا کرتا ہوں اور ان کے اچھے مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔سیف علی خان نے اپنی سابقہ اہلیہ امریتا کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت مقروض ہوں، اور میں اپنی سابقہ اہلیہ کی بے پناہ عزت کرتا ہوں اور میں چاہوں گا کہ ہم دوست بن کر رہیں اور مجھے امید ہے کہ ایک دن ایسا ہوگا۔