چین میں کارگو ٹرک سوئمنگ پول میں تبدیل

بیجنگ۔اگست۔چین میں آج کل موسم شدید گرم ہے اور گرمی کو دور بھگانے کے لیے عوام طرح طرح کے جتن کر رہے ہیں، ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں شہریوں نے کارگو ٹرک کو سوئمنگ پول میں تبدیل کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارگو ٹرک میں پانی بھرا ہوا ہے اور دو شہری اس میں ٹیوب کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ ڈرائیور ٹرک کو کبھی آگے تو کبھی پیچھے کرتا ہے جس سے پانی میں بڑی لہریں بن رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک میں سوار دونوں شہری لہروں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ نوجوانوں کے اس آئیڈیا کو سوشل میڈیا پر پسند بھی کیا جا رہا ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Related Articles