رنبیر کپور کی نئی فلم ’شمشیرا‘ کی باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی
ممبئی،جولائی۔چار سال بعد رنبیر کپور کی پہلی فلم ’شمشیرا‘ ریلیز ہوچکی ہے لیکن باکس آفس پر وہ اچھی شروعات کرنے میں ناکام رہی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے دن فلم صرف 10 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرسکی جو حالیہ فلموں سے بہت بہتر ہے لیکن کیونکہ یہ بہت زیادہ بجٹ کی فلم تھی اس لیے زیادہ بزنس کی توقع کی جارہی تھی۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’شمشیرا‘ کا بجٹ 150 کروڑ روپے تھا۔رنبیر کپور نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ڈبل کردار ادا کیا ہے، رنبیر کی آخری فلم ’سنجو‘ تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ایک تجزیہ کار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ شمشیرا نے پوری فلمی صنعت کو ہلا کر رکھ دیا ہے کیونکہ پہلے دن توقع سے بہت کم بزنس ہوا۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو فلم صرف سوا 10 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی، اب تمام نظریں دوسرے اور تیسرے دن پر لگی ہیں۔