جارج کلونی اور جولیا رابرٹس کی نئی فلم کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس،جولائی۔معروف ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اور جولیا رابرٹس ایک دفعہ پھر اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، نئی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔فلم ’’ٹکٹ ٹو پیراڈائز‘‘ میں دونوں اداکار سابق میاں بیوی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اس رومانوی مزاحیہ فلم میں جارج کلونی اور جولیا رابرٹس اپنی بیٹی کو انڈونیشیا کے ایک شخص سے شادی کرنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ٹریلر میں جارج کلونی کہتے ہیں کہ ’’میری زندگی کے بدترین 19 سال ہیں‘‘۔جولیا جواب دیتی ہیں ’’ہماری شادی صرف 5 سال چل سکی تھی‘‘۔کلونی نے مزاح سے بھرپور مکالمہ ادا کیا کہ ’’میں شادی ختم ہونے کے بعد ’’ریکوری‘‘ (یعنی ایک ناپسندیدہ رشتے کے بعد اصل زندگی بحال ہونے) کے سال بھی شمار کر رہا ہوں۔جارج کلونی اور جولیا رابرٹس کی ’’ٹکٹ ٹو پیراڈائز‘‘ رواں برس 21 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔