جنوبی افریقی شخص نے خاتون کے والد کی آخری رسومات کے دوران اسے شادی کی پیشکش کردی
لمپوپو،جنوبی افریقہ،مئی۔جنوبی افریقی شخص نے حال ہی میں خاتون کے والد کی آخری رسومات کے دوران اسے شادی کی پیشکش کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔کسی کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے اکثر وقت اور مقام کو دیکھا جاتا ہے لیکن اگر کوئی مرے ہوئے والد کی آخری رسومات میں اس کی بیٹی کو شادی کی پیشکش کردے تو یہ تھوڑی نامناسب سی بات ہے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایک جنوبی افریقی شخص کو تاریخ کی سب سے عجیب شادی کی پیشکش کرنے سے کوئی نہیں روک پایا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقی شہری نے اپنی غمزدہ گرل فرینڈ کا ہاتھ اس کے والد کی آخری رسومات کے موقع پر ہی مانگ لیا۔یہ چونکا دینے والے منظر کو آخری رسومات ادا کرنے والے ایک اور شخص نے ریکارڈ کرلیا اور بعد میں اسے ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا، جہاں یہ ویڈیو فوری طور پر وائرل ہو گئی جس نے مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے صارفین کے درمیان ایک گرما گرم بحث چھیڑ دی۔
نوجوان کا شادی کی پیشکش کا انوکھا طریقہ:جنوبی افریقی صوبے لمپوپو میں آخری رسومات کے موقع پر ٹک ٹاک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک شخص اپنے گھٹنوں کے بل غمزدہ خاتون کے سامنے بیٹھا ہوا ہیاور ایک موقع پر وہ انگوٹھی نکال کر اسے شادی کی پیشکش کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون والد کی آخری رسومات میں آئے بوائے فرینڈ کی جانب سے شادی کی پیشکش سے حیران ہوگئی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کے اس نے یہ پیشکش قبول کی یا نہیں۔