شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شریک ہوں گے؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا نام کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان بھی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے 200 مہمانوں میں سے ایک ہیں۔تاہم، رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ابھی یہ یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ شاہ رخ خان اس شادی میں شریک ہوں۔ذرائع کے مطابق، اس بات کا امکان ہے کہ شاہ رخ خان شادی کی تقریب میں صرف تھوڑی دیر کے لیے شریک ہوں کیونکہ وہ آج کل میڈیا سے دور رہنے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں اپنی فلموں کی شوٹنگ بھی دوبارہ شروع کرنی ہے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقے اوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ اداکارہ کا عروسی لباس مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔دوسری جانب ابھی تک کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

 

Related Articles