’میں اس کامیڈین کیساتھ تعلقات میں ہوں‘ معروف اداکارہ نے بالآخر اعتراف کرلیا

نیویارک،جون۔امریکی ماڈل کم کارڈیشین نے معروف کامیڈین پیٹی ڈیوڈ سن کے ساتھ اپنے تعلق کو ایک عرصے تک دنیا سے مخفی رکھنے کے بعد بالآخر اس کا اعتراف کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق 41سالہ رئیلٹی سٹار کم کارڈیشین نے ایک انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 28سالہ کامیڈین کے ساتھ تعلق میں ہیں۔کم کارڈیشین کا کہنا تھا کہ وہ دنیا میں اب تک جتنے لوگوں سے ملی ہیں، ان میں ڈیوڈسن سب سے بہترین انسان ہے اور وہ اس کے ساتھ بہترین زندگی گزار رہی ہے۔ کم کارڈیشین کا کہنا تھا کہ ڈیوڈسن کے ساتھ تعلق کے بعد وہ اپنی زندگی سے جس قدر مطمئن ہے، اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔

Related Articles