اویسی کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی ملے گی

نئی دہلی، فروری۔ اتر پردیش میں لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر حملے کے واقعہ کے بعد انہیں زیڈ کیٹیگری کی سیکیورٹی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے مسٹر اویسی کی جان کو لاحق خطرے اور ان کی حفاظت کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ مسٹر اویسی کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی کی ذمہ داری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ مسٹر اویسی نے کہا تھا کہ جمعرات کو اتر پردیش کے میرٹھ میں ایک چیک پوسٹ پر کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔بعد ازاں اتر پردیش پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Related Articles