یوگی حکومت کھاد بحران سے کسانوں کو راحت دے:مایاوتی

لکھنؤ:اکتوبر۔اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بی ایس پی کی سپریمومایاوتی نے ریاستی کی یوگی حکومت سے کسانوں کے سامنے پیدا کھاد کے بحران سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔مایاوتی نے اترپردیش میں بندیل کھنڈسمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں کھادی کی کمی سے پریشان کسانوں کا منگل بھد کو ٹوئٹر پراٹھاتے ہوئے حکومت سے اس مسئلے کا بلاتاخیر حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا پورے یوپی اور خاص کر بندیل کھنڈعلاقے میں حکومت کسانوں کو وقت سے کھاد دستیاب نہیں کراپارہی ہے۔ جس سے پورے دن لائن میں لگے کئی کسانوں کی موت ہوگئی اور کافی بیمار بھی ہوگئے۔مایاوتی نے مطالبہ کیا اس کافی تکلیف دہ و باعث فکر سنگین مسئلہ کا حکومت فورا حل نکالے۔ بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بندیل کھنڈ کےللت پور ضلع میں کھاد تقسیم کی لائن میں کافی وقت تک کھڑے رہنے کی وجہ سے ایک کسان کی موت ہوگئی تھی۔ بندیل کھنڈ ریاست کے مختلف علاقوں میں کھاد کی مبینہ کالا بازار کی وجہ سے کسانوں کو کھاد نہیں مل پارہی ہے۔

Related Articles