دہلی میں یکم نومبر سے کھلیں گے تمام اسکول : سسودیا

نئی دہلی، اکتوبر۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ دہلی میں سبھی کلاسوں کے لیے یکم نومبر سے اسکولوں کو کھولا جائے گا اور چھٹ پوجا کے انعقاد کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ مسٹر سسودیا نے ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں دہلی کے پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں کو تمام سکلاسوں کے لئے یکم نومبر سے کچھ شرائط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو آن لائن تعلیم کےانتظامات کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔ کوئی بھی سکول بچوں کو زبردستی آنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اسکول اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ کلاس میں طلباء کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس یہاں کنٹرول میں ہے، اس لیے اسکولوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ کورونارہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے چھٹ پوجا کی بھی اجازت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ مقامات پر کورونا ضابطوں پر عمل کر تے ہوئے چھٹ منائی جائے گی ۔ محدود تعداد میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چھٹ ایک بہت اہم تہوار ہے، اسے بہت اچھی طرح اور احتیاط سے منائیں۔

 

Related Articles