آریان خان کا این سی بی آفیسر سے اچھا انسان بن کر دکھانے کا وعدہ

ممبئی،اکتوبر۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اچھا انسان بن کر دکھائیں گے۔میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو اس وقت آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے اور ایک دن انہیں (سمیر واکھنڈے کو) ان پر فخر ہوگا۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آریان نے این سی بی سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ جیل سے باہر جانے کے بعد وہ ایک اچھے انسان بنیں گے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد بھی کریں گے۔واضح رہے کہ عدالت نے 14 اکتوبر کوہونے والی آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔ جس کے بعد آریان کو 20 اکتوبر تک آرتھر روڈ جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں قیدی نمبر بھی الاٹ کردیا گیا ہے۔

Related Articles