اقتدار کے لئے بعض افراد ہندو، مسلمان میں تفرقہ پیداکرنے کا کام کررہے ہیں:ریونت ریڈی

حیدرآباد,اکتوبر۔تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ راجیو گاندھی نے غریبوں کی حالت زار جاننے کے لئے یاترا کی تھی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ ہندو اور مسلمان ملک کی دو آنکھیں ہیں۔ آج اقتدار کے لیے بعض افراد دونوں طبقات کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کی تاریخی یادگار چارمینار کے قریب منعقد ہ سدبھاونا دیوس کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کے اتحاد کے لیے اپنی جان بھی قربان کردی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ویرپا مویلی وہ شخص ہیں جنہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کیاتھا۔انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ اے پی میں وائی ایس آر حکومت کے دوران مسلمانوں کو چار فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا۔ راجیو گاندھی سدبھوانا یاترا میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں پی سی سی کے سابق صدور اتم کمار ریڈی،پونالہ لکشمیا سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی ۔

Related Articles