بھوپیش بگھیل کی ودیاساگر اگروال کے تعزیتی پروگرام میں شرکت

دھمتری ، اکتوبر۔چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل آج صبح اپنے بستر دورے کے دوراندھمتری پہنچے اور چھتیس گڑھ سول سپلائی کارپوریشن کے صدر اور ریاستی کانگریس کمیٹی کے خزانچی رام گوپال اگروال کی رہائش گاہ پر تعزیتی پروگرام میں شریک ہو کر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ چھتیس گڑھ اسٹیٹ سول سپلائی کارپوریشن کے چیئرمین رام گوپال اگروال کے والد ودیاساگر اگروال کا 16 اکتوبر کو 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وزیراعلیٰ بگھیل آج صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے پولیس لائن رودری کے ہیلی پیڈ پہنچے ، جہاں سے وہ گاڑی میں سوار ہوئے اور انڈسٹریل وارڈ میں سہوا چوک کے قریب مسٹر اگروال کی رہائش گاہ پر پہنچے اور تعزیتی پروگرام میں حصہ لیا۔ انہوں نے مسٹر اگروال سے ملاقات کی اور ان کے مرحوم والد کی تصویر کو ہار پہناکر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ خدا گھر والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ اس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بستر کے لیے روانہ ہوئے۔

Related Articles