ریٹائرمنٹ سے پہلےانگلینڈ میں ایشیز اورہندوستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتا ہوں : اسمتھ

نئی دہلی، آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے سے پہلے ایشیز اور ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
آخری مرتبہ آسٹریلیا نے 2001 میں اسٹیو وا کی قیادت میں انگلینڈ میں ایشز سیریز جیتی تھی۔ گزشتہ سال ایشیزمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بیچ سیریز دو۔دو سے ڈرا رہی تھی۔ اس سیریز میں اسمتھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار ٹسٹ میچوں میں774 رن بنائے تھے۔ وہ جوفرا آرچر کی باونسر سے سر میں چوٹ لگنے کے سبب تیسرے ٹسٹ سے باہر رہے تھے۔
اسمتھ نے کہا کہ ایشیز نہ جیتنے پر انہیں کافی مایوسی ہوئی اور یہ ان کے لئے کام مکمل نہ ہونے جیسا ہے۔۔ انہوں نے کہا ، “مجھے معلوم ہے کہ ایشیز میں واپس آنا خاص ہے۔ بدقسمتی سے ہم وہ کام نہیں کر سکے جو میں اب بھی کرنا چاہتا ہوں۔ ”
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیچ اگلے سال آسٹریلیا میں ایشیز سیریز کھیلی جانی ہے اور اس کے بعد انگلینڈ میں2023 میں اس کا انعقاد ہونا ہے۔ تب تک اسمتھ 34 سال کے ہوچکے ہوں گے۔ اسمتھ نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ٹسٹ سیریز جیتنا بھی ایک ادھورا کام ہے جسے انہیں پورا کرنا ہے۔ آسٹریلیا نے ہندوستان میں2004 کے بعد سے سیریز نہیں جیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں ایشیز اور ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنا بڑا کام ہے جسے مجھے پورا کرنا ہے اور یہ میرے لئے کافی اہم ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں ایسا کرلوں گا۔ میری عمر ہورہی ہے اور آپ کو نہیں پتہ کہ آپ کب تک کھیل سکتے ہیں۔

Related Articles