جب میں چھوٹا تھا اس وقت کپل دیوسے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں تھا : عرفان پٹھان

نئی دہلی، ہندوستان کےسابق آل راونڈر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹے تھے تو اس وقت ٹیم انڈیا کے عالمی کپ فاتح کپتان کپل دیو سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں تھا عرفان نے کہاکہ میں 1984 میں پیدا ہوا ہوں اور مجھے اپنے بچپن کی ایک تصویر یاد ہے جب کپل دیو لارڈس کی گیلری میں کھڑے ہوکر عالمی کپ ٹرافی اٹھا رہے تھے۔ وسیم اکرم نے میرے کیریئر کے دوران کافی مدد کی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ جب میں بڑا ہورہا تھا اس وقت کپل دیو سے بڑا کوئی کھلاڑی تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کے کپتان تھے، بلے سے میچ جیتاتے تھے اور گیند کو بھی سوئنگ کراتے تھے اگر ہندوستان میں کوئی آل راونڈر بننا چاہتا ہے تو کپل سے بہترکوئی نہیں ہےہ۔ جب ہم چھوٹے تھے اس وقت لوگ ہمیں بتاتے تھے کہ کس طرح انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہارا ہوا میچ جیتایا ۔
سابق تیزگیندباز نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہیرو مضبوطی سے کھڑا رہے اور اس وقت تک لڑے جب سبھی لڑکھڑا گئے ہوں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ اپنی ٹیم کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائیں۔ میں نے کپل دیو کے کچھ مقابلے ہی دیکھیں ہیں کیونکہ اس دوران زیادہ تیر میچ لائیو نہیں دکھائے جاتے تھے اگر دکھائے بھی جاتے تو ہم نہیں دیکھ پاتے تھے کیونکہ اس وقت ہمارے گھر پر ٹی وی نہیں تھا اور ہمیں اپنے پڑوسی کے گھر جانا پڑتا تھا۔

 

Related Articles