ٹیلی ویژن اداکار سمیر شرما کی لاش پھندے سے لٹکی ملی

سمیر نے 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' ، کہانی گھر گھر کی اور 'یہ رشتا ہے پیار کے' جیسے مشہور سیریلوں میں کام کیا تھا

ممبئی، ٹیلی ویژن کے نامور اداکار سمیر شرما جمعرات کے روز یہاں نواحی علاقے ملاڈ کی اپنی رہائش گاہ پر پھانسی کے پھندے سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔
پولیس کے مطابق ، 44 سالہ سمیر کی لاش بدھ کی رات ملاڈ ویسٹ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں کچن کی چھت سے لٹکے ہوئے پائے گئے- اس ضمن میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔
سمیر نے ‘کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی’ ، کہانی گھر گھر کی اور ‘یہ رشتا ہے پیار کے’ جیسے مشہور سیریلوں میں کام کیا تھا۔
سمیر نے حال ہی میں ملاڈ میں ایک مکان کرایہ پر لیا تھا۔ اس کی لاش اس کی عمارت میں ایک چوکیدار نے دیکھا تھا۔
ملاڈ پولیس اسٹیشن اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور کہا ہے کہ لاش کی حالت کو دیکھتے ہوئے شبہ کیا جارہا ہے کہ اس کی موت دو دن قبل خودکشی سے ہوئی ہوگی۔

 

Related Articles